24 جون 2012 - 19:30

کراچي کے مختلف علاقوں ميں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات ميں 5 افراد ہلاک جبکہ لڑکي سميت تين افراد زخمي ہو گئے. دہشت گردي ميں ملوث ملزم کو ماري پور سے گرفتار کرليا گيا.

ابنا: پوليس کے مطابق بلديہ کے علاقے سوات کالوني اور سعيد آباد کي چوبيس مارکيٹ ميں فائرنگ کے واقعات ميں دو فراد ہلاک ہوگئے جن کي شناخت نہيں ہوسکي. گارڈن کے علاقے رامسوامي سے ايک شخص کي لاش ملي جسے اغواء کرکے قتل کيا گيا. شاہ فيصل کالوني کے علاقے عظيم پورہ ميں ايک واردات کے دوران فائرنگ ايک شخص ہلاک ہوا. لياري کے قريبي علاقے مچھر کالوني ميں دو ملزمان نے ايک ماہي گير جسيم کو فائرنگ کرکے ہلا ک کرديا. پوليس کے مطابق واقعہ دشمني کا شاخسانہ ہے. ملير کے علاقے جناح اسکوائر ميں فائرنگ کے ايک واقعہ ميں 14 سالہ فريال زخمي ہوگئي. لياري اور شير شاہ ميں فائرنگ سے دو افراد زخمي ہوگئے......../169